Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / نفٹی 10,000پوائنٹس کے جادو ئی عددسے متجاوز

نفٹی 10,000پوائنٹس کے جادو ئی عددسے متجاوز

ممبئی، 25جولائی(سیاست ڈاٹ کام) دھات، بینکنگ اور ریئلٹی جیسے گروپوں میں تیزی کی بدولت نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی ابتدائی کاروبار میں 44.15 پوائنٹس بڑھ کر 10,000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح 10,010.55پوائنٹس کے نئے ریکارڈ سطح پر کھلا۔ اسی طرح بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس 104.84 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر ریکارڈ 32،350.71 پوائنٹس پر کھلا۔ 12 بجے تک نفٹی ایک وقت 10,011.30پوائنٹس اور سینسیکس 32374.30 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ شیئر کی یہ تاریخی برتری غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری اور مضبوط مثبت تاثر کے دم پر ہے ۔ ریلائنس انڈسٹریز اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے مضبوط سہ ماہی نتائج کا بھی اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے ۔حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے تئیں سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہواہے ۔ اس سال نفٹی 22 فیصد بڑھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT