Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نقدی سے پاک معاملات پر بیداری کے لئے سائیکل یاترا

نقدی سے پاک معاملات پر بیداری کے لئے سائیکل یاترا

حیدرآباد8جنوری(سیاست ڈاٹ کام)نقدی سے پاک معاملت اور سرسبزی و شادابی کے پروگرام ہریتا ہارم کے سلسلہ میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کیلئے تلنگانہ کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل راجیو ترویدی کی حیدرآباد سے سدی پیٹ تک جاری سائیکل یاترا سدی پیٹ کے گجویل منڈل کے پرگنیا پورم علاقہ پہونچ گئی ۔ اس موقع پر گجویل کے اے سی پی آر گریدھر ‘ پنچایت چیرمین جی بھاسکر نے ان کا استقبال کیا اور گلپوشی کی ۔ ترویدی اپنے دو بچوں کے ساتھ اس یاترا پر ہیں ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجیو ترویدی نے کہا کہ سائیکل چلانے سے صحت برقرار رہتی ہے ۔ عوام میں بیداری اور پودوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ نقدی سے پاک معاملت کی بیداری کیلئے وہ یہ یاترا نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پودوں کا تحفظ کرنا چاہئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT