Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / نقد ادائیگی کے مطالبے پر کسانوں کا تاجروں کے ساتھ تنازعہ

نقد ادائیگی کے مطالبے پر کسانوں کا تاجروں کے ساتھ تنازعہ

آگرمالوا۔ 24 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے اگر مالوا واقع زرعی منڈی میں آج نقد ادائیگی کے معاملے پر کسانوں کا وہاں کے تاجروں کے ساتھ تنازع ہوگیا۔یہ تنازع اتنا بڑھا کہ منڈی میں خریدوفروخت بند ہوگئی۔حالانکہ ،بعد میں انتظامیہ کے اعلی افسران نے اس تنازع کو حل کر دیا اور معاملے کو ختم کردیا۔ اطلاعات کے مطابق کسانوں نے حکومت کے ذریعہ منڈی میں خریدی گئی فصل کی مقررہ رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔تاجروں نے کسانوں کو نقد ادائیگی کرنے سے انکار کردیا جس سے کسان مشتعل ہوگئے ۔تنازع اتنا بڑھ گیا کہ منڈی میں خرید وفروخت بندہوگئی۔تنازع کی خبرملتے ہی انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر پہنچے ۔انہوں نے تاجروں اورکسانوں کو بٹھایا اور ان کے درمیان صلح کرائی۔ بات چیت کے دوران کسانوں کو نقد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد معاملہ ختم ہوا۔

TOPPOPULARRECENT