Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نقد انعامات جیتنے کا دھوکہ، دو گرفتار

نقد انعامات جیتنے کا دھوکہ، دو گرفتار

حیدرآباد ۔ /6 جولائی (سیاست نیوز) انشورنس پالیسیز اور نقد انعامات جیتنے کی اطلاع دے کر عوام کو ٹھگنے والے دو دھوکہ بازوں کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ محمد جاوید عرف دیپک بنسل اور اس کا ساتھی 26 سالہ ضیاء الدین صیفی متوطن نئی دہلی نے حیدرآباد کی ساکن ایک خاتون کو جون 2015 ء میں بذریعہ فون یہ ظاہر کیا کہ ان کا تعلق گلوبل انڈیا سرویسیس اور دیگر کمپنیوں سے ہے اور اس نے 4 لاکھ 40 ہزار روپئے نقد رقم کا انعام جیتا ہے ۔ کچھ ہی دنوں بعد اس نقد انعام کو 53 لاکھ ہوجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے انعام کی رقم حاصل کرنے کیلئے ٹیکس اور فیس ایک بینک کھاتے میں جمع کرانے کا مشورہ دیا ۔ خاتون دھوکے بازوں کی باتوں میں آکر لاکھوں روپئے بطور فیس اور ٹیکسیس اکاؤنٹ میں جمع کئے اور رقم حاصل کرتے ہی دھوکہ بازوں نے اپنا موبائیل فون بند کردیا ۔ خاتون نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی جس پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور سائبر کرائم کے انسپکٹر پی روی کرن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نئی دہلی سے محمد جاوید اور ضیاء الدین سیفی کو دہلی سے گرفتار کرکے انہیں ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کیا اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT