Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / نقصان پہنچانے والوں کوپہلے ہی بے بس کرنا ہمارا اُصول : یاہو

نقصان پہنچانے والوں کوپہلے ہی بے بس کرنا ہمارا اُصول : یاہو

تل ابیب ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی صورت میں براہ راست ہدف بنانے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ’’ہمارا مسلسل دفاع کردہ ایک واضح اور قطعی اصول پایا جاتا ہے اور ویہ ہے کہ تمہیں نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہونے والے کو تم پہلے سے ہی نقصان پہنچادو۔ ہم غزہ پٹی پر کسی شخص کو ہمیں نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، بلکہ ہم اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔ اسرائیلی جنگ طیاروں نے کل غزہ کے شمالی علاقے میں ایک فلسطینی ہدف پر فضائی حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان آوی چائے آدرائے نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے لڑاکا طیاروں نے ایک فلسطینی گروہ کی جانب سے غزہ پٹی کے اسرائیلی سرحدوں سے ملحقہ علاقے میں دستی ساخت کا دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس کے جواب میں حماس کے ایک ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT