Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی آیورویدک علاج کے ذریعہ عوام کو دھوکہ کرناٹک کی4ٹولیاں بے نقاب،18 افراد گرفتار

نقلی آیورویدک علاج کے ذریعہ عوام کو دھوکہ کرناٹک کی4ٹولیاں بے نقاب،18 افراد گرفتار

حیدرآباد۔/11اکٹوبر،( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے نقلی آیورویدک علاج کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دینے والی کرناٹک کی 4 ٹولیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے 18افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کرناٹک کے ضلع بیلگاوں سے تعلق رکھنے والے 19 افراد شہر کے مختلف علاقوں میں آیورویدک علاج فراہم کرنے کے بہانے عوام کو دھوکہ دے رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ دھوکہ باز علاج کے بہانے عوام سے 25 ہزار تا 2 لاکھ روپئے تک حاصل کیا کرتے تھے علاج نہیں کرتے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یوسف گوڑہ علاقہ میں 4 ٹولیاں سرگرم تھی جسے ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا۔ سابق میں ٹاسک فورس نے دھوکہ بازوں کے قبضہ سے 2 لاکھ نقد رقم ، 24 موبائیل فونس، آیورویدک کی جڑی بوٹیاں اور 11موٹر سیکلیں برآمد کرتے ہوئے انہیں سیف آباد، سلطان بازار، عنبر پیٹ اور ایس آر نگر پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT