Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / نقلی آدھار کارڈ بنانے والے گروہ کا انکشاف،تین گرفتار

نقلی آدھار کارڈ بنانے والے گروہ کا انکشاف،تین گرفتار

سدھارتھ نگر،4مارچ( سیاست ڈاٹ کام) ضلع سدھارتھ نگر کے ترلوک پور علاقہ میں پولیس نے نقلی آدھار کارڈ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چندن جوت گاؤں میں گروہ کے ممبر کل کیمپ لگاکر فرضی شناختی کارڈ کی مدد سے آدھار کا رڈ بنا رہے تھے ۔اسی وقت پولیس نے انہیں پکڑ لیا اور ا ن کے قبضے سے کمپیوٹر،اسکیننگ مشین،پرنٹر اور فنگر اسکیننگ مشین وغیرہ برآمد کیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار گروہ کے ممبر جہانگیر،شیوم اور الیاس ڈومریا گنج علاقہ کے رہنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT