Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی دستاویزات کے ذریعہ بینکوں کو دھوکہ دینے والی ٹولی بے نقاب

نقلی دستاویزات کے ذریعہ بینکوں کو دھوکہ دینے والی ٹولی بے نقاب

سائبر آباد پولیس نے اصل سرغنہ سمیت ٹولی کو گرفتار اور دستاویزات ضبط کئے
حیدرآباد 18 اگست (سیاست نیوز)نقلی دستاویزات آئی ڈی کارڈ ‘پیان کارڈ کے ذریعہ بینکوں کو دھوکہ دینے والی ایک ٹولی کو سائبر آباد پولیس نے بے نقاب کیا اور اس ٹولی کے ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ اس خصوص میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران سائبر آباد پولیس کمشنر مسٹر سی وی آنند نے بتایا کہ 12 افراد پر مشتمل اس ٹولی بشمول اصل سرغنہ جگن موہن ریڈی کو گرفتار کرلیاگیا ہے جو نقلی پیان کارڈز ‘ووٹر شناختی کارڈ کے ذریعہ کریڈٹ کارڈز حاصل کررہے تھے اور بینکوں کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے بڑے پیمانے پر نقلی اشیاء کو ضبط کرلیا۔کمشنر نے بتایا کہ جگن ریڈی اپنے نٹ ورک کو راز میںرکھنے کیلئے بڑی چالاکی سے کام کرتا تھا  اور اس نے خود کا ایک ٹیلی فون ایکسچینج قائم کرلیا تھا اس ٹولی کا ایک اور اہم سرغنہ کرشنا ہے جو جی ایچ ایم سی کا آوٹ سورسنگ ملازم تھا اس کے علاوہ نذیر اور شفیع نامی دو افراد کی ملی بھگت سے بینکوں کو ٹھگنے کا کام جاری تھا ۔ سائبر آباد پولیس نے بڑی مشقت کے بعد اس ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ کمشنر نے بتایاکہ سوشل نٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعہ تصاویر اور اڈریس حاصل کئے گئے۔ اس ٹولی نے کوریر سرویس کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا تھا ۔بینککے ذریعہ جاری ہونے والا کریڈٹ کارڈ متعلقہ شخص کے پتہ پر پہونچنے کے علاوہ جگن موہن ریڈی کے پاس پہونچ جاتا تھا ۔ اس طرح بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور نقلی دستاویزات کی تیاری کاریاکٹ جاری تھا ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 196 پیان کارڈز 199 ‘ووٹر شناختی کارڈز ‘167 کریڈٹ کارڈز ‘212 سم کارڈز ‘ 37 لینڈ فون ‘235 نقلی تصاویر و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ اس ٹولی کے تعلق سے مزید تحقیقات جاری رہیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT