Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / نقلی دھات فروخت کرنے والے دو دھوکہ باز گرفتار

نقلی دھات فروخت کرنے والے دو دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون نے دودھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو نقلی دھات کو قیمتی ایریڈیم دھات ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 33سالہ ڈی رمیش جو پیشہ سے ٹیلر ہے اور اس کا ساتھی36سالہ بی راجندر پرساد متوطن ضلع ورنگل نے آسانی سے روپئے کمانے کیلئے 300گرام نقلی دھات کو ق

حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون نے دودھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو نقلی دھات کو قیمتی ایریڈیم دھات ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 33سالہ ڈی رمیش جو پیشہ سے ٹیلر ہے اور اس کا ساتھی36سالہ بی راجندر پرساد متوطن ضلع ورنگل نے آسانی سے روپئے کمانے کیلئے 300گرام نقلی دھات کو قیمتی ایریڈیم دھات ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے80لاکھ روپئے میں فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ خواہشمند گاہکوں کو فروخت کرنے کیلئے اپنے ایک دوست وقار الدین سے رابطہ قائم کیا اور اس نے آصف نامی اپنے دوست کو دھات فروخت کرنے کے منصوبہ کے بارے میں بتایا۔ ٹاسک فورس کو اس بات کا پتہ چلنے پر اسے ملے پلی میں گرفتار کرلیا گیا اور بعد ازاں حبیب نگر پولیس کے حوالے کردیا۔

بے روزگار اور بیوی سے ناراض شخص کی خودکشی
حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) بے روزگاری اور بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ شاہ عنایت گنج پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ کبیرداس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کبیرداس جو جمعرات بازار امبیڈکر نگر کا ساکن تھا ۔ آرکسٹرا کی ٹیم میں کام کرتا تھا ۔ تاہم وہ گذشتہ دو ماہ سے کام نہ ملنے کے سبب بے روزگار تھا ۔ اس نے ایک سال قبل اپنی پسند سے 19 سالہ کرشنا وینی عرف سونی نامی لڑکی سے شادی کی تھی اور یہ شادی دونوں کی پسند سے ہوئی تھی ۔ جن کی ایک لڑکی بھی پائی جاتی ہے ۔ گذشتہ دو ماہ سے کام نہ ملنے کے سبب وہ پریشان تھا اور مالی تنگی کا شکار تھا ۔ اسی دوران اس کی بیوی سونی بھی اس سے ناراض تھی ۔ بے روزگاری اور بیوی کی ناراضگی کے درمیان گذشتہ روز میاں بیوی کا جھگڑا ہوا تھا ۔ جس سے تنگ آکر کبیر داس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس شاہ عنایت گنج نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT