Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی سونا فروخت کرنے والا شاطر دھوکہ باز گرفتار

نقلی سونا فروخت کرنے والا شاطر دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) چادر گھاٹ پولیس نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو نقلی سونے کے ٹکڑوں کو اصلی سونا ظاہر کرکے تاجروںکو ٹھگ رہا تھا ۔ اے سی پی سلطان بازار آر گریدھر نے بتایا کہ کمار عرف رامو تاجرین سے دوستی کرکے انہیں اپنے ساتھی مہادیوپا سے تعارف کروا کر یہ دعوی کرتا تھا کہ اراضی کی کھدوائی کے دوران اسے قدیم سونے کے ٹکڑے حاصل ہوئے ۔ بیٹی کی شادی کیلئے رقم طلب کرکے سونا فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کرتا تھا ۔ تاجرین کا اعتماد حاصل کرکے ناگاراجو کی مدد سے نقلی سونا فراہم کیا کرتا تھا اور ان سے بھاری رقومات حاصل کرتا تھا ۔ پولیس کو ملزمین کی جانب سے ایک شخص کو دھوکہ سے نقلی سونا فروخت کرنے کی اطلاعات پر پی ناگاراجو کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفتیش پر دھوکہ دہی نٹ ورک کا انکشاف ہوا ۔ پولیس نے گرفتار ملزم کی قبضہ سے 500 گرام نقلی سونا دو موبائیل فون اور چار لاکھ نقد رقم برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT