Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی سونے کے ذریعہ دھوکہ دہی بے نقاب

نقلی سونے کے ذریعہ دھوکہ دہی بے نقاب

حیدرآباد /19 ستمبر ( سیاست نیوز ) نقلی سونے سے عوام کو دھوکہ دینے والی ایک تین رکنی گھریلو خاندانی شاطر ٹولی کو ایل بی نگر پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ڈی سی پی ایل بی نگر مسٹر ایم وی راؤ نے بتایا کہ 40 سالہ ٹی ستیہ نارائنہ 34 سالہ ٹی انجینلو اور 30 سالہ جی ورا لکشمی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انجینیلو اور ورا لکشمی میاں بیوی ہیں جبکہ ستیہ نارائنا انجینیلو کا بھائی ہے ۔ پولیس کے مطابق ستیہ نارائنا اپنے بھائی اور بھاوج کی مدد سے توجہ ہٹاکر عوام کو ٹھگنے کے کام میں مصروف تھا ۔پولیس کے مطابق گذشتہ دنوں ایک شہری کی شکایت کے بعد پولیس نے اپنے تحقیقاتی دائرے کو وسیع کیا اور اس ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ کار میں سفر کے دوران اس ٹولی نے ایک شخص سے درخواست کی تھی کہ انہیں پیسوں کی سخت ضرورت ہے ۔ لہذا وہ ان کے سونے کا بیسکٹ لیکر رقم دے ۔ تاہم شکایت گذار شہری نے یہ کہتے ہوئے انہیں انکار کیا تھا کہ اس کے یہاں صرف 5 سو روپئے ہیں ۔ بعد ازاں دھوکہ باز ٹولی کے اسرار پر اس نے سونے کے عوض زیورات دینے سے اتفاق کرلیا اور مکان پہونچکر سونے کا بیسکٹ حاصل کیا اور طلائی انگوٹھی اس ٹولی کے حوالے کردی ۔ ٹولی کے چلے جانے کے بعد جب شکایت گذار خوشی خوشی سنار کے یہاں پہونچا تو اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب سنار نے جانچ کے بعد اس سونے کو نقلی قرار دیا ۔ ایل بی نگر ڈی سی پی کے مطابق یہ ٹولی اس طرح کے 7 وارداتوں میں ملوث ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 80 ہزار نقد رقم 10 تولہ سونا اور 940 گرام نقلی سونے کے بسکٹ ضبط کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT