Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / نقلی سی بی آئی عہدیدار گرفتار،26لاکھ روپئے ضبط

نقلی سی بی آئی عہدیدار گرفتار،26لاکھ روپئے ضبط

شمس آباد۔ 22نومبر، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ شمس آباد پر انکم ٹیکس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 26 لاکھ روپئے ضبط کرلئے اور مسافر کو شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایم ناگیشور راؤ 52 سالہ متوطن وجئے واڑہ خانگی ملازم جو چند سال قبل خانگی کمپنی میں اکاؤنٹس منیجر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہا تھا مسلسل طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسے نوکری چھوڑنی پڑی جس کے بعد وہ اپنا علاج کروانے کیلئے آسانی سے رقم کمانے کا منصوبہ بناتے ہوئے ڈپٹی چیف انوسٹگیشن آفیسر سی بی آئی ساؤتھ زون کا آئی کارڈ بناکر عوام کو سی بی آئی آفیسر ظاہر کرتے ہوئے اراضی کے جھگڑوں اور مسائل کو دور کرنے کے بہانے سے ان سے رقم حاصل کرتا تھا اس سلسلہ میں ایک شخص اراضی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے 26 لاکھ روپئے لیکر وجئے واڑہ سے شمس آباد ایر پورٹ ایر انڈیا فلائیٹ نمبر AI-840 کے ذریعہ شمس آباد ایرپورٹ پہنچا جہاں چیکنگ کے دوران اس کے لگیج سے 26 لاکھ روپئے برآمد ہوئے جس پر فوراً انکم ٹیکس عہدیداروں نے اسے حراست میں لیتے ہوئے رقم کو ضبط کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اسے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے اس کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT