Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نقلی شراب پینے سے خاتون ہلاک اور شوہر شریک دواخانہ

نقلی شراب پینے سے خاتون ہلاک اور شوہر شریک دواخانہ

گلبرگہ 29جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) :ایچ ڈی کوٹہ کے ایک قبائلی ہیملٹ میں ایک قبائلی خاتون ہلاک اور ایک اور شخص اس وقت شدید بیمار پڑ گیا جسے دواخانہ میں فوری طور پر شریک کروایا گیا جب بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر نقلی شراب پی لی تھی۔پولس نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ان قبائلیوں نے ایک شراب فروش سے یہ شراب خریدی تھی اور اس کے استعمال کے فوری بعد اس قبیلے میں متعدد افراد کو بے چینی میں مبتلا پایا گیا۔پولس نے کہا کہ متوفی خاتون کا نام منجولا ہے اور اس کی عمر تیس سال کی ہے جب کہ راج کمار نامی ایک اور شخص سخت تشویش ناک حالت میں دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔میٹی کوپہ قبائلی تانڈے میں اس وقت سرکاری افسران کا جمگٹھا لگا ہوا ہے اور محکمہ آبکاری نے اس شراب فروش کی گرفتاری اور اس واقعہ کی جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور پولس اس شراب فروش کو گرفتار کر کے اور اس شراب کا طبی تجزیہ کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT