نقلی شراب پینے سے 7 افراد ہلاک

مغربی بنگال، 28نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ضلع شانتی پور کے نری سنگھ پور کے چودھری پارہ علاقے میں چہارشنبہ کو نقلی شراب پینے سے کم از کم 7 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔پولیس نے کہاکہ نقلی شراب پینے کے بعد 7افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کم از کم 19 دیگر افراد کو مختلف اسپتالوں میں شریک کرایا گیا۔ ریاستی حکومت نے وزیرفینانس امیت مترا کے مطابق اس واقعہ کی سی آئی ڈی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ استعمال شدہ شراب کے کیمیائی جائزہ کے بعد تفصیل معلوم ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT