Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی طلائی زیورات کے عوض اصلی زیورات اڑانے والا دھوکہ باز گرفتار

نقلی طلائی زیورات کے عوض اصلی زیورات اڑانے والا دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) سنتوش نگر پولیس نے ایک شاطر دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا اور نقلی طلائی چین کے عوض اصلی طلائی زیورات اڑالیا کرتا تھا۔ اے سی پی سنتوش نگر مسٹر بی سرینواس نے بتایا کہ 32 سالہ مندن لکشمن ساکن ناگول ، سنہاپوری کالونی جس کا تعلق نرسم پیٹ ورنگل سے ہے وہ نقلی طلائی زیورات تیار کرتے ہوئے انہیں جیولری شاپس اور رہن سنٹر مالکین کو دھوکہ دیا کرتا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ لکشمن نے مچھلی پٹنم میں تانبے کے ذریعہ نقلی زیورات تیار کرنے ٹریننگ حاصل کی تھی اور وہ بعض سناروں کی مدد سے نقلی زیورات کو اصلی ظاہر کرنے کی پالش کیا کرتا تھا ۔اتنا ہی نہیں نقلی زیورات پر کے ڈی ایم ہال مارک 916 کا مونو گرام بھی نصب کرکے کئی افراد کو آسانی سے دھوکہ دیتا تھا ۔ لکشمن نے حیدرآباد ، نلگنڈہ اور ورنگل میں اسی قسم کی دھوکہ دہی کی وارداتیں انجام دی تھیں ۔سابق میں سائبرآباد اور بھیم ورم پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر اسے گرفتار کیا تھا ۔ جبکہ اس نے علاقہ سعیدآباد ، سنتوش نگر اور دیگر علاقوں میں بھی دھوکہ دہی کی تھی ۔ پولیس نے گرفتار دھوکہ باز کے قبضہ سے 17 تولے طلائی زیورات اور ماروتی کار برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT