Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / نقلی منشیات فروخت کرنے والی ٹولی کے ارکان گرفتار

نقلی منشیات فروخت کرنے والی ٹولی کے ارکان گرفتار

رچہ کنڈہ پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم کی کارروائی ،کوکین ضبط
حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے نقلی منشیات کو فروخت کرنے کی کوشش ایک ٹولی کو بے نقاب کردیا اور اس کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس او ٹی ملکاجگیری اور نریڈمیٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں 21 سالہ پرساد 27 سالہ سچن راوت عرف سچن ساکنان ترملگیری اور 30 سالہ میکل ساکن ترملگیری کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 5 گرام نقلی کوکین کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اس ٹولی کا ایک اور رکن 22 سالہ ایوناش ساکن الوال مفرور بتایا گیا ہے ۔ یہ ٹولی غیر سماجی سرگرمیوں کا شکار ہے ۔ آئے دن اس ٹولی کا گوا آناجانا رہتا ہے۔ جو گوا میں اکثر ریو ( عریاں رقص ) والی پارٹیوں میں شرکت کرتے ہیں ۔ اس دوران نقلی اشیاء کا استعمال ان کی عادت بن گئی اور اخراجات کیلئے اس ٹولی نے حیدرآباد میں منشیات کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ اور گوا سے کوکین کو خرید کر حیدرآباد میں خواہشمند گراہکوں کو فروخت کرنے لگے ۔ چھوٹے چھوٹے پیاکٹس کی شکل میں منشیات کو پیاک کرتے ہوئے انہیں فروخت کیا جاتا تھا ۔ یہ ٹولی حیدرآباد میں اکثر پارٹیوں اور کلب کے مقامات پر گراہکوں کا انتخاب کرتی تھی ۔ گذشتہ روز نیند کی گولیوں کے ذریعہ پاوڈر تیار کرتے ہوئے اس ٹولی نے اس پاوڈر کو کوکین بتاکر فروخت کرنے کی کوشش کی ۔ خفیہ اطلاع پر پولیس نریڈمیٹ اور ایس او ٹی نے کارروائی کرتے ہوئے اس ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT