Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی میان پاور کنسلٹینسی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی

نقلی میان پاور کنسلٹینسی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی

بیرون ممالک ملازمت کا جھانسہ 8 افراد گرفتار ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /4 نومبر ( سیاست نیوز ) جعلی میان پاور کنسلٹنسی کے خلاف شہر میں  بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے کمشنر ٹاسک فورس نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ علاقہ بنجارہ ہلز ہمایوں نگر ، مہانکالی اور عابڈس علاقوں میں غیر لائیسنس یافتہ ٹراویل ایجنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد جن میں آئی کنٹراکٹ کنسلٹنٹس کے عرفان علی خان ، رضوان ٹورس اینڈ ٹراویلس ٹولی چوکی کے محمد رضوان قریشی ، دکن ونگس انٹرپرائزیس کے سید پرویز ، سید عبدالرحیم ، منورہ ٹورس اینڈ ٹراویلس سکندرآباد کے محمد سلیم خان اور رائل ٹراویلس واقع چیاپل روڈ عابڈس کے محمد ایوب خان کو گرفتار کرلیا ۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس نے 44 ہندوستانی پاسپورٹس امیدواروں کے فارمس ، میڈیکل رپورٹس ، کمپیوٹر لیاپ ٹاپس اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ اسی طرح ساؤتھ زون ٹاسک فورس نے بھی جعلی میان پاور کنسلٹنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد حسنین ٹراویلس کے میر رشید علی اور بی دھنراج کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے قبضہ سے ٹاسک فورس نے 3 ہندوستانی پاسپورٹس ، ایمپلائیمنٹ ویزا اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خانگی ٹراویلس وزارت خارجہ کے شعبہ پراٹکٹر جنرل آف امیگریشن سے لائیسنس حاصل کرے بغیر بے روزگار نوجوانوں کو بیرونی ممالک میں ملازمت فراہم کرنے کیلئے فی امیدوار سے 50 تا  دیڑھ لاکھ روپئے حاصل کر رہے ہیں جو غیر قانونی ہے ۔ گرفتار افراد کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT