Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نقلی نکسلائٹ توٹہ راملو گرفتار

نقلی نکسلائٹ توٹہ راملو گرفتار

کریم نگر پولیس کمشنر کملاسن ریڈی کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سابق نکسلائٹ جی ناگا راجو کا اہم ساتھی ٹی راملو عرف رامنا نامی نقلی نکسلائٹ کو کریم نگر پولیس نے بروز جمعہ گرفتار کرلیا ۔ یہ نقلی نکسلائٹ ٹی راملو کے پاس سے ایک پوشیدہ مقام پر رکھے ہوئے 8 رائفلس 50 کارتوس کو پولیس نے برآمد کرلیا ۔ اس تعلق سے کریم نگر پولیس کمشنر کملا سن ریڈی نے بروز جمعہ پریس کانفرنس میں تفصیلات سے واقف کروایا ۔ پداپلی ضلع منتھنی مکارم منڈل کشٹا پلی کے متوطن ٹی راملو کچھ عرصہ کریم نگر کٹہ رام پور میں مقیم ہے ۔ یہاں سکونت کے دوران کریم نگر اور مقامات پر اراضیات کے تنازعات کی یکسوئی کے نام پر بھاری رقومات حاصل کرتا تھا ۔ میاں بیوی کے جھگڑوں کی یکسوئی کے دوران کچھ خواتین کے ساتھ عصمت ریزی کے واقعات میں ملوث ہونے کی بھی شکایتیں ہیں ۔ چنانچہ پولیس اسپیشل برانچ پچھلے ایک ماہ سے نظر رکھے ہوئے تھی ۔ بعد ازاں مصدقہ ملی اطلاع پر اسے بروز جمعہ گرفتار کرلیا ۔ کریم نگر کے مضافاتی مقام ودیارتا پوری کے پاس ایک جھاڑی میں 7 ہتھیار رکھے ہوئے ہونے کے بارے میں پولیس کی پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ ایک پلاسٹک ڈبہ میں ایک 8 ایم ایم رائفل ایک سنگل بیارل ، 3 ڈبل بیارل برج لوڈیڈ ایک 9 ایم ایم کاربن ایک پائنٹ 32 پستول ایک 8 ایم ایم طفنچہ کو پولیس نے برآمد کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کیا ۔ 2000 میں اس وقت کے سی پی آئی ( ایم ایل ) پیپوپلز وار گروپ میں کام کررہے جی ناگا راجو نے پولیس کے آگے اپنے آپ کو حوالے کردیا تھا ۔ اپنے والد کو ماویسٹ کی جانب سے مار ڈالنے کے بعد راملو کریم نگر میں سکونت اختیار کرتے ہوئے جی راجو کا مددگار بن گیا تھا ۔ جی راجو کی روپوشی کے وقت اس کے پاس موجود 9 ہتھیار ٹی راملو کے پاس محفوظ رکھنے کے لیے حوالے کیا تھا ۔ کمشنر کملاسن ریڈی نے واقف کروایا ۔ سابق میں بھی ٹی راملو کو ہتھیاروں سے دھمکانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اب دوبارہ اس جرم میں ملوث ہونے پر اس پر پی ڈی ایکٹ درج کرلیا گیا ۔ نقلی نکسلائٹ کی گرفتاری میں کلید کردار ایس بی آئی پرمود راؤ سی آئز ، ٹی سرینواس ، بی راملو بی ملیا سی ایچ ساگر ایس آئز لکشمی راجم کانسٹبل کرشنا رمیش ہوم گارڈ چندر شیکھر منوج دیگر عملہ کو کمشنر نے نقد انعام حوالے کیا ۔ اس پریس کانفرنس میں ایڈیشنل سی پی انا پورنا اے سی پی جے راما راؤ سی آئز ٹی سرینواس راؤ بی کرشنا گوڑ وغیرہ شریک تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT