Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نقلی پاس بکس سے قرض لینے والوں کیخلاف کارروائی یلاریڈی میں ڈی ایس پی بھاسکر کا بیان

نقلی پاس بکس سے قرض لینے والوں کیخلاف کارروائی یلاریڈی میں ڈی ایس پی بھاسکر کا بیان

یلاریڈی ۔ 19 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نقلی پاس بکس پر قرض لینے والوں پر کریمنل کیس درج کرنے کا کاماریڈی ڈی ایس پی مسٹربھاسکر نے حکم دیا۔ منڈل لنگم پیٹ کے ممباجی پیٹ موضع شیوار پر سروے نمبر 363 متنازعہ اراضی کا انھوں نے معائنہ کیا ۔ سرکاری کی جانب سے دی گئی 2.20 ایکڑ اراضی میں سے بازو ہی موجود 15 گنٹے اراضی کے تنازعہ پر DSP نے متنازعہ اراضی کا معائنہ کیا ۔ 363 سروے نمبر میں سروے کرنے تحصیلدار سے خواہش کی ۔سروے کی رپورٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی بات ہی۔ اس موقع پر انھوں نے اخباری نمائندوں کو مزید بتایا کہ منڈل لنگم پیٹ ، گندھاری ، بھکنور ، دومکنڈہ، بی بی پیٹ اور کاماریڈی میں نقلی پاس بکس کے ذریعہ قرض لینے والے ، نقلی پاس بکس تیار کرنے والے اور درمیانی افراد پر تحقیقات کے بعد کریمنل مقدمات درج کئے جائیں گے۔ اس معاملہ میں بینک اور محکمہ ریونیو عہدیداروں کے ہاتھ ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں ، ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی ۔ اس موقع پر منڈل لنگم پیٹ سب انسپکٹر مسٹر راج شیکھر ، اے ایس آئی مسٹر کمار راجہ اور عملہ موجود تھا ۔ نقلی پاس بکس تیاری کی سازش میں کئی چہرے ملوث ہیں لیکن انھیں منظرعام پر لانے میں خاصی تاخیر کی جارہی ہے ۔ بدعنوانی میں ملوث تمام افراد کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے تاکہ پھر کبھی کسی کو ایسی جرأت نہ ہو ۔

TOPPOPULARRECENT