Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / نقلی پولیس ، آٹھ کیلو زیورات لیکر فرار

نقلی پولیس ، آٹھ کیلو زیورات لیکر فرار

حیدرآباد ۔ 13 اکٹوبر ۔ ( سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ لکڑی کا پل میں پیش آئے ایک واقعہ میں نقلی پولیس نے طلائی زیورات کے تاجروں سے 8 کیلو طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کے بموجب جتیندر اور اُس کے دو ساتھی جو پیشہ سے سونے کے تاجر ہیں کل ممبئی سے حیدرآباد پہونچے تھے اور اُن کے ہمراہ 10 کیلو طلائی زیورات موجود تھے ۔ مختلف جیویلری شاپس میں 2 کیلو طلائی زیورات فروخت کرنے کے بعد وہ 8 کیلو طلائی زیورات دوبارہ ممبئی واپس لے جانے کیلئے کل رات سیف آباد علاقہ میں واقع خانگی ٹراویلس بس اسٹاپ پر کھڑے تھے کہ سادے لباس میں ملبوس نقلی پولیس عہدیدار ان کے پاس پہنچ کر ان کی تلاشی لی اور 8 کیلو طلائی زیورات کا سرقہ کرکے فرار ہوگئے ۔ سیف آباد پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT