نقلی پولیس نے تاجر سے 3 لاکھ روپئے کا سرقہ کرلیا

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میں نقلی پولیس کی سرگرمی کا ایک اور واقعہ آج شام منظر عام پر آیا جہاں نقلی پولیس نے اصلی پولیس کی چوکسی کے دوران ایک تاجر سے توجہ ہٹاکر تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپیوں کا سرقہ کرلیا ۔ باضابطہ خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے ان دو افراد نے ایک تاجر 66 سالہ لکشمی نارائنا کو روک دیا اور تلاشی کے ن

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میں نقلی پولیس کی سرگرمی کا ایک اور واقعہ آج شام منظر عام پر آیا جہاں نقلی پولیس نے اصلی پولیس کی چوکسی کے دوران ایک تاجر سے توجہ ہٹاکر تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپیوں کا سرقہ کرلیا ۔ باضابطہ خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے ان دو افراد نے ایک تاجر 66 سالہ لکشمی نارائنا کو روک دیا اور تلاشی کے نام پر اس کے قبضہ سے رقم کا سرقہ کرلیا ۔ انسپکٹر بالانگر مسٹر سائیلو کے مطابق پولیس نے ایک تاجر کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور سارقوں کی نشاندہی و تلاشی شروع کردی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد حاصل کرے گی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بہت جلد نقلی پولیس کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ایرہ گڈہ علاقہ کا ساکن لکشمی نارائنا اسکراپ کا تاجر ہے جو آج شام اپنی دوکان بند کرنے کے بعد مکان جارہا تھا کہ ایس وی ہاوزنگ سوسائٹی کے قریب دو افراد نے اسے روک لیا اور خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے اس سے کہا کہ اس نے چیکنگ پوائنٹ کے مقام پر گاڑی نہیں روکی لہذا گاڑی کی تلاشی لینا پڑے گا ۔ اس دوران توجہ ہٹاکر نقلی پولیس نے تاجر سے رقم کا سرقہ کرلیا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT