Friday , November 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نقلی پٹہ پاس بک فراہم کرنے والا نقلی وی آر او گرفتار

نقلی پٹہ پاس بک فراہم کرنے والا نقلی وی آر او گرفتار

جگتیال۔13مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ڈیویژن مڈپلی منڈل میں کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور رقم حاصل کرتے ہوئے نقلی دستاویزات پٹہ پاس بک فراہم کرنے والے شخص کو میڈپلی پولیس نے گرفتار کیا اور اس کے پاس سے ریونیو ریکارڈ کے علاوہ پٹہ پاس بکس اور دیگر دستاویزات کو حاصل کرلیا گیا ۔ یہ بات آج جگتیال ڈی ایس پی ایس راجندر پرساد نے ڈی ایس پی آفس میں منعقدہ صحافیوں کی پریس کانفرنس میں بتائی ۔ میڈپلی منڈل دھناپیٹ سے تعلق رکھنے والا مارکم گنگا راجم عمر 37سال ‘ TPT‘ M.A, B.Ed تعلیم یافتہ سابق میںایک خانگی مدرسہ میں خدمات انجام دیا کرتا تھا ‘ گذشتہ دو سال سے زندگی گذر بسر کیلئے آمدنی ناکافی کی وجہ سے کسی بھی طرح رقم کمانے کی غرض سے میڈپلی ریونیو عہدیداروں سے ملکر دستاویزات اور ریکارڈ حاصل کرتے ہوئے کسانوں کو نقلی پاس بکس اور دیگر دستاویزات ہزاروں کی رقم لیتے ہوئے فراہم کررہا تھا ۔ 4مئی کو شکایت ملنے پر آج بتاریخ 11مئی کو میڈپلی سب انسپکٹر جی روی پولیس عملہ کے ساتھ گنگاراجم کو اس کے مکان سے گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس موجود نقلی دستاویزات کو حاصل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور متعلقہ کسانوں سے تفصیلات حاصل کی ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر میڈپلی روی اور کورٹلہ سرکل انسپکٹر اور دیگر موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT