Thursday , May 24 2018
Home / جرائم و حادثات / نقلی کرنسی کی گشت ۔ تین افراد گرفتار

نقلی کرنسی کی گشت ۔ تین افراد گرفتار

حیدرآباد ۔10 ڈسمبر ( سیاست نیوز)رچہ کنڈہ پولیس اسپیشل آپریشن ٹیم نے نقلی کرنسی گشت کرانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ایس او ٹی سید رفیق نے بتایا کہ 51 سالہ ریڈی پانڈو رنگاراو اپنے ایک ساتھی 44 سالہ راجولا کولانجی کی مدد سے 2000 روپئے کی نقلی کرنسی کوتیار کرتے ہوئے اسے تلنگانہ ‘آندھراپردیش اور ٹاملناڈو میں فروخت کر رہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں جملہ 9 افراد شامل ہیں اور 1:3 شرح پر کرنسی نوٹ تبدیل کئے جا رہے تھے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 2000 روپئے 22 بنڈل برآمد کرلئے اور انہیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT