Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی گھی تیار کرنے کے الزام میں ایک تاجر گرفتار

نقلی گھی تیار کرنے کے الزام میں ایک تاجر گرفتار

حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے نقلی گھی تیار کرنے کے الزام میں چندرائن گٹہ الجبیل کالونی سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کو گرفتار کرلیا اور اُس کے قبضہ سے ملاوٹ شدہ گھی اور دیگر اشیاء برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ محمد فہیم شریف جو ڈیری کا کاروبار چلاتا ہے، پامولین تیل اور ڈالڈا ونسپتی سے ’انمول برانڈ‘ نقلی گھی تیار کرنے میں ملوث پایا گیا۔ فہیم شریف تیار شدہ گھی کے پیاکٹس تیار کرکے اسے جیڈی میٹلہ کے سرینواس پربھو اور شکتی ویلو کے ذریعہ مارکٹ میں فروخت کیا کرتا تھا۔ ٹاسک فورس نے ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ اُسے چندرائن گٹہ پولیس کے حوالہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT