Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی ہیرے فروخت کرنے کی کوشش، سوامی گرفتار

نقلی ہیرے فروخت کرنے کی کوشش، سوامی گرفتار

حیدرآباد 25 ستمبر (سیاست نیوز) نقلی ہیرے فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ڈھونگی سوامی بابا کو ایس آر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 56 سالہ ایم بابو راؤ نے ساکن بلکم ایس آر نگر کو پیشے سے نجومی بتایا جاتا ہے، چارمینار، گلزار حوض علاقہ سے موتیاں اور مصنوعی پتھر خریدے۔ انھیں اصلی ہیرے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو فروخت کرنے کی کوشش کے دوران پولیس ایس آر نگر نے اُسے گرفتار کرلیا اور اُس کے قبضہ سے 97 نقلی ہیرے برآمد کرلئے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پنجہ گٹہ مسٹر ایم وینکٹیشورلو نے بتایا کہ گرفتار بابا خود کو میڈیا، ہیومن رائٹس کا رکن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے فرضی شناختی کارڈ بھی تیار کیا تھا۔ اسی طرح اس نے کئی ووٹر شناختی کارڈ اور پیان کارڈ بھی فرضی ناموں پر حاصل کئے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ مئی 2015 ء میں ایس آر نگر پولیس نے اسی سوامی کو پولیس ایس آر نگر نے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا تھا کیوں کہ اُس نے نادر مورتی فروخت کرنے کے بہانے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT