Sunday , December 17 2017
Home / بچوں کا صفحہ / نقل مکانی کرتے یہ پرندے …!

نقل مکانی کرتے یہ پرندے …!

بچو ! اگر آپ دنیا کے کسی ایسے خطے میں ہوں جہاں شدید سردی پڑتی ہے تو آپ دیکھیں گے کہ برف باری ہونے سے پہلے یہ نرم و نازک پرندے غائب ہوجاتے ہیں۔ دراصل یہ پرندے گرم ملکوں کی طرف ہجرت کرجاتے ہیں۔ ان گرم ملکوں میں ان پرندوں کے کھانے کیلئے کیڑے مکوڑے موجود ہوتے ہیں اور موسم بھی اتنا شدید نہیں ہوتا ۔
پرندوں کی زیادہ تر قسمیں ’’ڈار‘‘ کی صورت میں اڑتی ہیں۔ پرندوں کی الگ الگ قسموں کے اپنے اپنے مخصوص راستے ہیں۔ کچھ قسم کے پرندے صرف چند سو کلو میٹر تک جاتے ہیں جبکہ بعض اقسام کے پرندے طویل فاصلے طئے کرتے ہیں ۔ اکثر پرندے ایک سال کے بعد اپنے گھر کی طرف لوٹتے ہیں۔ آپ پوچھ سکتے ہیں کہ ہمیں کس طرح پتہ چلتا ہے کہ واپس آنے والا پرندہ وہی ہے جو ایک برس قبل گیا تھا ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اس بات کا یقین پرندوں پر نشان لگا کر کیا جاتا ہے ۔ اس مقصد کیلئے پرندوں کی ٹانگوں میں ایلومنیم کے چھوٹے چھوٹے چھلے باندھ دیئے جاتے ہیں اور ہر سال پرندوں کو پکڑ کر چھلوں والے پرندوں کا مشاہدہ کیا جاتا ہے ۔ اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پرندے راستہ کیوںنہیں بھولتے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض پرندے ستاروں کی مدد سے راستہ ڈھونڈ لیتے ہیں ۔ مثلا قطبی ستارہ ہمیشہ شمال کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT