Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نقل نویسی روکنے کیا اقدامات کئے گئے تلنگانہ اور آندھرا پردیش حکومتوں سے ہائی کورٹ کا سوال

نقل نویسی روکنے کیا اقدامات کئے گئے تلنگانہ اور آندھرا پردیش حکومتوں سے ہائی کورٹ کا سوال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے جوکارگزار چیف جسٹس رمیش رنگناتھن اور شمیم اختر پر مشتمل ہے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف سکریٹریز کو ہدایت دی کہ وہ حلفنامہ داخل کریں اور مستقبل میں منعقد ہونے والے ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ امتحانات میں نقل نویسی روکنے کے لیے کیے جارہے اقدامات خاص کر مارچ میں منعقد ہونے والے امتحانات میں نقل نویسی روکنے کے اقدامات کی صراحت کریں ۔ بنچ ایلورو کے ڈاکٹر سرینواس گنٹو پلی کی رٹ درخواست کی سماعت کررہی ہے ۔ عدالت نے اس سے پہلے بھی حکومتوں سے کہا تھا کہ وہ اپنا موقف واضح کریں حکومتوں نے یہ کہا کہ 2016 کے امتحانات میں نقل نویسی کا علم ہونے پر کارروائی کی گئی ۔ حکومتوں نے درج کئے گئے کیسیس اور دوسری تفصیلات پیش کیں ۔ سماعت 3 ہفتے کے لیے ملتوی کی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT