نقل نویسی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

سرپور ٹاون /24 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر ایم آر سی

سرپور ٹاون /24 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر ایم آر سی
(MRC) آفس میں آج یعنی 24 مارچ کے روز منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر نے سیاست نیوز سرپورٹ اون سے ایس ایس سی امتحانات سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 25 مارچ سے این ایس سی امتحانات کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے اور ایس ایس سی امتحانات اوقات صبح 9.30 بجے تا 12.15 ہوگا اور صرف سکینڈ لینگویج تلگو مضمون کیلئے صبح 9.30 تا 12.45 وقت ہوگا ۔ منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر نے ایس ایس سی متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سرپور ٹاون مستقر میں 25 مارچ سے شروع ہونے والے ایس ایس سی امتحانات کیلئے چار سنٹروں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ان میں چار چیف سپرنٹنڈنٹ پریم سنگھ چوہان ضلع پریشد ہائی اسکول ، سدرشن ای ڈان گارڈن ہائی اسکول میں چیف سپرنٹنڈنٹ ڈی پی آئی پی DPIP گرلز میں چیف سپرنٹنڈ۔ٹ ایم رادھا کرشن اے ایس اور ڈی پی آئی پی گرلز بی میں سدھاکر کو چیف سپرنٹنڈنٹ کیلئے تقرر کیا گیا ہے ۔ ان کے علاوہ ڈپارٹمنٹل آفیسر کی حیثیت سے محمد نظیر کو مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرپور ٹاون میں جملہ چار ایس ایس سی سنٹروں میں چار چیف سپرنٹنڈنٹ اور چار ڈیپارٹمنٹل آفیسرس کے ساتھ ساتھ 41 انوجلیٹرس کو مقرر کیا گیا ہے ۔ اس طرح سے سرپور ٹاون میں چار ایس ایس سی سنٹرس میں جملہ ریگولر طالب علم 510 ہیں اور خانگی طور پر ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کرنے والے جملہ 268 ہیں ۔ اس طرح سے جملہ تعداد 778 ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس سی امتحان خصوصاً طلباء کو بیٹھنے کیلئے بنچوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران نقل نویسی کرنے میں ملوث ہونے والے طلباء کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ امتحانات سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور تمام اسکولوں کے اطراف و اکناف 144 سیکشن رکھا گیا ہے اور آدھا گھنٹہ قبل امتحانی سنٹرس میں حاضر رہنے کا طلباء کو مشورہ دیا گیا اور تاخیر سے آنے والوں کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT