Thursday , December 13 2018

نقل نویسی کو روکنے تمام تر موثر اقدامات

نلگنڈہ ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ میں 25 مارچ سے منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کو بدعنوانیوں اور نقائص سے پاک بنانے کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں یہ بات ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر پی ستیہ نارائنا ریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ 25 مارچ تا 11 اپریل دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے اوقات ک

نلگنڈہ ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ میں 25 مارچ سے منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کو بدعنوانیوں اور نقائص سے پاک بنانے کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں یہ بات ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر پی ستیہ نارائنا ریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ 25 مارچ تا 11 اپریل دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے اوقات کار صبح 9.30 تا 12.15 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں اور پہلی دفعہ طلبہ کو 15 منٹ تک کا وقفہ سوالی پرچہ کو پڑھنے کیلئے دیا گیا ہے ، علاوہ ازیں تلگو / ہندی زبان دوم کیلئے اوقات کار صبح 9.30 تا 12.45 بجے مقرر ہے ضلع میں 231 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اس خصوص میں فلائنگ اسکواڈ کی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے جو تحصیلدار رتبہ کے عہدیداروں پر مشتمل ہے امتحانی مراکز کے اطراف جہاں دفعہ 144 نافذ العمل رہیگا وہیں پر قریبی زیراکس سنٹر کو بند کروانے کیلئے محکمہ مال کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے امتحانی مراکز پر ابتدائی طبی امداد پہونچانے کے اقدامات کرنے کی محکمہ صحت و طبابت اور صاف و شفاف پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے کمشنر بلدیات و پنچایت راج عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے امتحانی اوقات میں برقی سربراہی کو باقاعدہ بنانے کی متعلقہ محکمہ کو اقدامات کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں امتحانی مراکز کے قریب کسی بھی ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے وسیع پیمانے پر صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانات کیلئے 25 مارچ اس زٹس لینگویج ، 26 زٹس لینگویج پرچہ دوم 27 مارچ کو زبان دوم 30 مارچ کو انگلش پرچہ اول 31 مارچ کو انگلش پرچہ دوم یکم اپریل کو حساب پرچہ اول 2 اپریل حساب پرچہ دوم 14 اپریل جنرل سائنس پرچہ I ، 6 اپریل کو جنرل سائنس II ، 7 اپریل کو سماجی علم پرچہ اول 18 اپریل کو سماجی علم پرچہ دوم ، 9 اپریل کو او ایس ایس سی مین پرچہ اول ( سنسکرات ، عربی ) 10 اپریل کو او ایس ایس کے لینگویج پرچہ دوم 11 اپریل کو ایس ایس سی ووکیشنل کورس تھیوری مقرر ہے ۔ دوردراز کے مقامات سے آنے والے طلبہ کی سہولت کیلئے آر ٹی سی کی بسوں کی آمد و رفت کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT