Thursday , April 26 2018
Home / Top Stories / نقوی نے شیو لنگ پر دودھ چڑھایا

نقوی نے شیو لنگ پر دودھ چڑھایا

رام پور، 12فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج شہر کے سب سے پرانے بھمروا شیو مندر میں شیوکی مورتی پر دودھ چڑھایا، آرتی کی اور ملک اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے دعائیں مانگیں۔ مسٹر نقوی نے یہاں راٹھوڑا گاوں میں کسان میلہ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ مرکز کی مودی حکومت اور اترپردیش کی یوگی حکومت کسانوں کے بہبود اور ان کی ترقی کے لئے عہد بند ہے۔ مرکزی وزیر نے کسانوں سے متعلق اسٹالوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ کسانوں کے فائدے کے لئے ایسے میلوں کا انعقاد کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کسانوں سے حکومت کی پالیسیوں اور منصوبوں کا براہ راست فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ۔ اس سے قبل مسٹر نقوی نے بھمروا کے قدیم شیو مندر میں پہنچ کر شیوکی مورتی پر 21 کلو دودھ چڑھایا۔ اس کے بعد اجتماعی آرتی بھی کی۔ا س موقع پر ضلع پنچایت کے صدر چند ر پال سنگھ، تنظیمی سکریٹری سوریہ پرکاش پال، سابق رکن اسمبلی جوالا پرساد گنگوار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT