Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / نلسار یونیورسٹی آف لاء کا آج کانوکیشن

نلسار یونیورسٹی آف لاء کا آج کانوکیشن

حیدرآباد ۔ 15 اگست (این ایس ایس) نلسار یونیورسٹی آف لاء کا 13 واں کانوکیشن یونیورسٹی کیمپس واقع نزد شاہ میرپیٹ 16 اگست کو منعقد ہوگا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر قانون اور انصاف ڈی وی سدانندا گوڑ مہمان خصوصی شرکت کرکے مخاطب کریں گے جبکہ چیف منسٹر تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندرشیکھر راؤ مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ جسٹس دلیپ بابا صاحب بھوسلے کارگذار چیف جسٹس ہائیکورٹ آف حیدرآباد و چانسلر نلسار یونیورسٹی تقریب کی صدارت کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر فیضان مصطفی وائس چانسلر یونیورسٹی ہذا خیرمقدمی تقریر میں یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کریں گے۔ کانوکیشن کی تقریب صبح 10.30 بجے نئے تعمیر کردہ آڈیٹوریم میں ہوگی جس کا افتتاح چیف منسٹر کے سی آر کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT