Thursday , December 13 2018

نلسار یونیورسٹی آف لاء کے مختلف کورسیس میں داخلے

حیدرآباد 21 جون (پریس نوٹ) نلسار یونیورسٹی آف لاء نے نلسار پراگزیمیٹ ایجوکیشن (فاصلاتی تعلیم) کے تحت سال 2015-16 کے دوران پی جی ڈپلوما اِن پیٹنٹس لاء ، سائبر لاء، میڈیا لاء اور انٹرنیشنل ہیومانٹیرین لاء جیسے کورسیس میں داخلہ کیلئے 25 جون آخری تاریخ مقرر کیا ہے جوکہ بغیر دیرینہ فیس کے ہے۔ داخلہ کے لئے امیدوار کی تعلیمی قابلیت کسی بھی مضمون میں گرائجویٹ اہل ہے۔ درخواست فارم ویب سائیٹ nalsarpro.org سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ حیدرآباد کے علاوہ بنگلور، چینائی، ممبئی، پونے اور احمدآباد اور دہلی میں پیٹنٹ اور پروگرامس کیلئے ربط کرسکتے ہیں جبکہ سائبر لاء کورسیس کیلئے کلاسیس حیدرآباد، بنگلور، ممبئی اور دہلی جبکہ میڈیا لاء پروگرام کیلئے حیدرآباد، دہلی اور ممبئی میں ربط کرسکتے ہیں۔ امیدوار مذکورہ بالا سنٹرس میں کہیں بھی امتحان لکھنے کے اہل ہیں۔ پی جی ڈپلومہ اِن انٹرنیشنل ہیومانیٹرین لاء کورس ویب بیس گلوبل پروگرام پر مشتمل ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-23498404/02 پر صبح 9.30 تا 5 بجے شام کے درمیان ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT