Thursday , December 13 2018

نلسار یونیورسٹی کے ایم بی اے پروگرام میں داخلے

حیدرآباد 17 مارچ (پریس نوٹ) نلسار یونیورسٹی آف لا حیدرآباد کی جانب سے کورٹ مینجمنٹ، کارپوریٹ گورننس، فینانشیل مینجمنٹ اینڈ کیپٹل مارکٹس، انویشن اینڈ سسٹینیبلیٹی مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، مارکٹنگ مینجمنٹ اور بزنس ریگولیشنس میں اسپشلائزیشن کے ساتھ ایم بی اے پروگرام کی پیشکش کی جارہی ہے جس کے لئے تعلیمی سال 2015-17 کیلئے دوسرے مرحلہ کے داخلے جاری ہیں اور آخری تاریخ 27 اپریل ہے۔ داخلے نلسار مینجمنٹ ایلیجبلیٹی ٹسٹ (N-MET2015) کی اساس پر ہوگا جو 3 مئی 2015 ء کو منعقد ہوگا۔ اس کے بعد اسی دن جی ڈی اور پرسنل انٹرویو منعقد کئے جائیں گے۔ کلاسیس کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ درخواست فارم www.cms.nalsar.in/admission سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT