Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / نلسار یونیورسٹی کے پیشہ وارانہ کورسیس میں داخلے

نلسار یونیورسٹی کے پیشہ وارانہ کورسیس میں داخلے

حیدرآباد 19 مارچ (پریس نوٹ) نلسار یونیورسٹی آف لاء حیدرآباد سنٹر فار ایئر اینڈ اسپیس لاء (سی اے ایس ایل) نے مختلف پیشہ وارانہ کورسیس میں داخلوں کا اعلان کیا ہے۔ کورسیس میں دو سالہ ماسٹرس ڈگری ان ایویشن لاء اینڈ ایئر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ، دو سالہ ماسٹرس ڈگری اِن اسپیس اینڈ ٹیلی کمیونکیشن لاء، ایک سالہ پی جی ڈپلوما اِن ایویشن لاء اینڈ ایئر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ اور ایک سالہ پوسٹ گرائجویٹ ڈپلوما اِن جی آئی ایس اینڈ ریموٹ سینسنگ لاء شامل ہیں۔ مذکورہ کورسیس میں کسی بھی مضمون گرائجویٹ یا پھر 3 سالہ ڈگری ؍ ڈپلوما اِن ایئر کرافٹ مینجمنٹس انجینئرنگ تین سالہ تجربہ کے ساتھ داخلہ کے اہل ہیں۔ خواہشمند امیدوار 1000 روپیوں کے ڈیمانڈ ڈرافٹ جوکہ بحق رجسٹرار نلسار ۔ سی اے ایس ایل اکاؤنٹ کے نام پر ، درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔ پُر کردہ درخواست فارم رجسٹرار نلسار یونیورسٹی آف لاء جسٹس سٹی شاہ میر پیٹ آر آر ڈسٹرکٹ 500101 کے نام 15 مئی یا اس سے قبل پہونچ جانی چاہئے۔ کلاسیس کا آغاز جولائی میں ہوگا۔ ماسٹرس ڈگری اِن ایویشن لاء اینڈ ایئر ٹرانسپورٹ اور ماسٹرس ڈگری اِن اسپیس اینڈ ٹیلی کمیونکیشن لاء کے لئے دو سالہ کورس کے لئے فی امیدوار دیڑھ لاکھ روپئے فیس بیک وقت یا اقساط کی شکل میں ادا کرنے کی سہولت ہے۔ جبکہ پوسٹ گرائجویٹ ڈپلوما اِن ایویشن لاء اینڈ ایئر ٹرانسپورٹ منیجمنٹ اور پوسٹ گرائجویٹ ڈپلوما اِن جی آئی ایس اینڈ ریموٹ سینسنگ لاء کیلئے بالترتیب ایک سال کیلئے 50 ہزار مقرر ہے۔ ڈیفنس پرسنلس کو مذکورہ کورس میں رعایت رہے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-23498212 پر ربط کریں۔ یا ویب سائیٹ www.nalsar.ac.in ملاحظہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT