Wednesday , December 19 2018

نلگنڈہ ، سوریا پیٹ انکاؤنٹرس افسوسناک ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی پریس کانفرنس

حیدرآباد ۔8 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے سوریا پیٹ اور نلگنڈہ میں پیش آئے حالیہ انکاؤنٹرس کو افسوسناک قرار دیا۔ اخباری نمائندوں کی جانب سے اس بارے میں پوچھے جانے پر ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ کسی بھی واقعہ میں انسانی جانوں کا نقصان افسوسناک ہے چاہے وہ پولیس عہدیدار ہوں یا عام آدمی۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹرس کے

حیدرآباد ۔8 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے سوریا پیٹ اور نلگنڈہ میں پیش آئے حالیہ انکاؤنٹرس کو افسوسناک قرار دیا۔ اخباری نمائندوں کی جانب سے اس بارے میں پوچھے جانے پر ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ کسی بھی واقعہ میں انسانی جانوں کا نقصان افسوسناک ہے چاہے وہ پولیس عہدیدار ہوں یا عام آدمی۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹرس کے مسئلہ پر وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی تبصرہ کرنے کے مجاز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی واقعات پیش آئے ہیں، وہ یقینی طور پر افسوسناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تفصیلات حاصل کرنے کے بعد حکومت کے موقف کا اظہار کریں گے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ریاست میں امن و امان کی برقراری کے حق میں ہے اور عوام کو حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ برسر اقتدار پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک ایم ایل سی کی جانب سے ریونیو عہدیداروں کو مبینہ طور پر دھمکانے سے متعلق معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی قصوروار پائے جائیں، ان کے خلاف قانون کے متعلق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار پارٹی قائدین کی جانب سے عہدیداروں پر دباؤ اور انہیں دھمکانے سے متعلق امور کو حکومت قانون کے مطابق حل کرے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT