Wednesday , December 19 2018

نلگنڈہ سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

نلگنڈہ /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ 15 برسوں سے حلقہ اسمبلی نلگنڈہ میں اقلیتوں کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں اور اوقافی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں کی پشت پناہی دیگر مسائل سے متعلق رکن اسمبلی نلگنڈہ کے خلاف کانگریس اعلی کمان قائدین کو تحریری یادداشتوں کے ذریعہ واقف کروایا گیا ہے ۔ یہ بات ضلع کانگریس پارٹی نائب صدر ڈاکٹر محمد حفی

نلگنڈہ /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ 15 برسوں سے حلقہ اسمبلی نلگنڈہ میں اقلیتوں کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں اور اوقافی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں کی پشت پناہی دیگر مسائل سے متعلق رکن اسمبلی نلگنڈہ کے خلاف کانگریس اعلی کمان قائدین کو تحریری یادداشتوں کے ذریعہ واقف کروایا گیا ہے ۔ یہ بات ضلع کانگریس پارٹی نائب صدر ڈاکٹر محمد حفیظ خان نے اپنی رہائش گاہ پر صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ آج 4 کروڑ روپئے تخمینہ لاگت سے کیا گیا سنگ بنیاد بھی اوقافی اراضی سروے نمبر 34 کی زائد 13 سو مربع گز اراضی پر واقع ہے ۔ عدالت میں خانگی افراد کی جائیداد سے متعلق زیر دوران مقدمہ نمبر ایس ایل پی سیول 22859/05 سیول اپیل نمبر 7884/12 رہنے کے باوجود متنازعہ اراضی پر کمزور و پچھڑے ہوئے طبقات کیلئے ہاسٹلس کی تعمیر کا آغاز کروانا یہ طبقہ کو گمراہ کرتے ہیوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 15 برسوں سے ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی طبقات کے ساتھ اقلیتوں کو کسی قسم کی ترقی حاصل نہیں ہوئی صرف اپنے سیاسی فائدے کے خاطر رکن اسمبلی اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں ۔ آج تک کسی بھی مسلم کو کوئی اہم عہدے فراہم نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قائد کی جانب سے ضلع کے 12 اسمبلی حلقوں سے پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں صرف ریڈی طبقہ کی ہی سیاسی عہدوں پر اجارہ داری ہے ۔ دوسرے کوئی طبقات کے ساتھ کوئی انصاف نہیں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی اعلی کمان قائدین رکن اسمبلی سے متعلق دوبارہ امیدوار بنانے پر غور کر رہی ہے ۔ ڈاکٹر محمد حفیظ خان نے واضح کیا کہ ضلع میں اقلیتوں کی خاطر خواہ آبادی ہے ۔ ایسے میں مسلم کو انتخابی میدان میںامیدوار بنانا چاہئے ۔ انہوں نے رکن اسمبلی پر الزام عائد کیا کہ وہ علحدہ ریاست کے قیام کیلئے بھی ٹی آر ایس اور بی جے پی کے علاوہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین سے ربط پیدا کرتے ہوئے امیدوار بنائے جانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ضلع میں پارٹی کی کامیابی کیلئے پردیش کانگریس کمیٹی اور ضلع کانگریس کمیٹی کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن رکن اسمبلی اپنے بل بوتے پر پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کا اعلان کرنا سینئیر قائدین سے متعلق سنجیدگی واضح ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی سنگ بنیاد تقریب کی اوقافی اراضی پر ہونے کی اطلاع پر ضلع کلکٹر شرکت سے باز رہے ۔

TOPPOPULARRECENT