Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں آر ٹی سی کے بند سے مسافرین کو مشکلات

نلگنڈہ میں آر ٹی سی کے بند سے مسافرین کو مشکلات

نلگنڈہ ۔ /6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی اور 4.3 فیصد فیٹمنٹ چارجس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے عام ہڑتال کے اعلان پر آج ضلع میں بھی آر ٹی سی ملازمین نے ہڑتال کی جو چند ایک واقعات کے پرامن رہی ۔ ضلع کے 7 ڈپوز کی جملہ 766 بسوں کو سڑکوں پر آنے نہیں دیا گیا جس کی وجہ مسافرین ایک طر

نلگنڈہ ۔ /6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی اور 4.3 فیصد فیٹمنٹ چارجس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے عام ہڑتال کے اعلان پر آج ضلع میں بھی آر ٹی سی ملازمین نے ہڑتال کی جو چند ایک واقعات کے پرامن رہی ۔ ضلع کے 7 ڈپوز کی جملہ 766 بسوں کو سڑکوں پر آنے نہیں دیا گیا جس کی وجہ مسافرین ایک طرف شدید دھوپ کی تمازت اور دوسری طرف آمد و رفت مکمل بند رہنے سے شدید مشکلات سے دوچار ہورہے تھے ۔ ضلع کے کوداڑ ڈپو کے قریب آر ٹی سی انتظامیہ نے خانگی ملازمین کا عارضی تقرر کرتے ہوئے بس چلانے کی کوشش پر آر ٹی سی ملازمین نے بس سے ہوا خارج کردی ۔ ضلع مستقر پر ریجنل منیجر آفس پر خانگی ملازمین کی عارضی تقررات کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے پر یہ کارروائی روکدی گئی جس کی وجہ ہڑتال کے پہلے دن ضلع میں ایک بھی بس سڑک پر نہیں آئی ۔

TOPPOPULARRECENT