Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں المناک سڑک حادثہ ،3افراد ہلاک، 6شدید زخمی

نلگنڈہ میں المناک سڑک حادثہ ،3افراد ہلاک، 6شدید زخمی

نلگنڈہ۔/11مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میں ہوئے بھیانک سڑک حادثہ میں تین افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے اور 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے بموجب حیدرآباد کے حبشی گوڑہ تارناکہ سے تعلق رکھنے والے 9افراد انووا کار میں قریبی رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے ضلع میدک کے بچنا پیٹ جارہے تھے کہ ضلع نلگنڈہ کے آلیر کے مضافات میں

نلگنڈہ۔/11مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میں ہوئے بھیانک سڑک حادثہ میں تین افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے اور 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے بموجب حیدرآباد کے حبشی گوڑہ تارناکہ سے تعلق رکھنے والے 9افراد انووا کار میں قریبی رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے ضلع میدک کے بچنا پیٹ جارہے تھے کہ ضلع نلگنڈہ کے آلیر کے مضافات میں مخالف سمت سے آنے والی خالی سلینڈر سے لدی ہوئی تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں انووا کار میں سوار تین افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین 35سالہ راجو ڈرائیور، 45سالہ یشودھا ، 72سالہ شانتماں کی حیثیت سے شناخت کی گئی جبکہ کار میں سوار مزید چھ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں تین افراد کی حالت تشویشناک رہنے پر تمام زخمیوں کو گاندھی دواخانہ سکندرآباد منتقل کردیا گیا۔ پولیس آلیر نے بعد پنچنامہ مقدمہ درج کرکے نعشوں کو ایریا دواخانہ بھونگیر منتقل کردیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوکین اور زخمیوں کا تعلق حیدرآباد کے حبشی گوڑہ اور تارناکہ سے ہے۔

ادونی کی مسجد میں سرقہ
ادونی۔/11مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ادونی کی گدوال بنڈی شیخ صاحب مسجدجو عید گاہ قبرستان کی روڈ پر واقع ہے اس مسجد میں کل رات سرقہ کا واقعہ پیش آیا۔ سارق رات میں مسجد کے دروازوں کے قفلوں کو توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مسجد کے اندر موجود چندہ کی ہوئی 4 ہزار روپے کی رقم ، دو سیلنگ فیان ، دو دیوار کی گھڑیوں کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء کا سرقہ کرنے میں کامیاب رہے۔ فجر کی نماز کے وقت جب مؤذن نے اذان دینے کیلئے مسجد کا رخ کیا تو یہ سارا واقعہ دیکھنے کو ملا۔ بعد ازاںمسجد کے متولیوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس عہدیداران نے مسجد کا معائنہ کرکے کاروائی کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT