Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں انتخابی مہم کا اختتام

نلگنڈہ میں انتخابی مہم کا اختتام

نلگنڈہ /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں عام انتخابات کی انتخابی مہم کے بموجب تمام امیدواروں کی جانب سے ریالیوں کا اہتمام کیا ۔ تمام امیدوار ریالیوں کے ذریعہ عوام کو اپنی جانب راغب کروانے کی کوشش کی ہے ۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے حلقہ اسمبلی نلگنڈہ کے امدیوار کی ریالی جو کہ موٹر سائیکلوں کی تھی ۔ حیدرآباد روڈ پر واقع مجسمہ راجیو

نلگنڈہ /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں عام انتخابات کی انتخابی مہم کے بموجب تمام امیدواروں کی جانب سے ریالیوں کا اہتمام کیا ۔ تمام امیدوار ریالیوں کے ذریعہ عوام کو اپنی جانب راغب کروانے کی کوشش کی ہے ۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے حلقہ اسمبلی نلگنڈہ کے امدیوار کی ریالی جو کہ موٹر سائیکلوں کی تھی ۔ حیدرآباد روڈ پر واقع مجسمہ راجیو گاندھی سے آغاز ہوا جو شہر کے مختلف اہم مراکز سے ہوتی ہوئی دیورکنڈہ روڈ پر واقع مجسمہ راج شیکھر ریڈی پر اختتام ہوئی ۔ اس موقع پر سابقہ صدرنشین بلدیہ پی وینکٹ نارائنا کو اودگیر موجود تھے ۔ ریالی میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں میں ہزاروں نوجوان نعرے بازی کر رہے تھے ۔ ٹی آ رایس پارٹی کی جانب سے پارٹی حلقہ اسمبلی نلگنڈہ کے امیدوار ڈی نرسمہا ریڈی کی جانب سے موٹر سائیکل ریالی کا اہتمام کیا اور کہا کہ تلنگانہ کی تعمیر نو اور بے روزگاری کو دور کرنے کیلئے ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنانا چاہئے ۔ انہوں نے گذِتہ 15 برسوں سے ترقی کے نام پر کئی ایک بدعنوانیاں اور لوٹ کھسوٹ ہوئی ہے ۔ انہوں نے رائے دہندگان بالخصوص قلیتوں سے ٹی آر ایس کے امیدوار کی تائید کرتے ہوئے متحد ووٹوں کے استعمال کرنے کی خواہش کی ۔ تلگودیشم منحرف قائد و آزاد امیدوار کے بھوپال ریڈی نے حلقہ کو مثالی ترقی یافتہ بنانے کیلئے کامیاب بنانے کی رائے دہندوں سے خواہش کی ۔ بی جے پی کی جانب سے آخری دن فلم اسٹار پون کلیان نے انتخابی مہم میں جلسہ لیا ۔ سی پی ایم یا آئی کی جانب سے حلقہ اسمبلی نلگنڈہ کے امیدوار جناب سید ہاشم نے گھر گھر پہونچکر رائے دہندوں کو اپنی جانب راغب کرواتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT