Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں انڈر گراؤنڈ ڈرینج سسٹم کی تعمیر

نلگنڈہ میں انڈر گراؤنڈ ڈرینج سسٹم کی تعمیر

حکومت کی جانب سے 89.78 کروڑ کی منظوری

حکومت کی جانب سے 89.78 کروڑ کی منظوری
نلگنڈہ ۔ 27 ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ نلگنڈہ میں انڈر گراؤنڈ ڈرینج نظآم کی تعمیر اور ایس جی پی ٹینک کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے جی او آر ٹی نمبر 598 ایم اے مورخہ 27 مئی جاری کرتے ہوئے 89.78 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں سے ایس ٹی پی ٹینک کی تعمیر کیلئے رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹر کے وینکٹ ریڈی کی جانب سے بار بار نمائندگیاں کی گئی تھی لیکن اس وقت کی حکومت نے فنڈ منظور کرنے میں بلدیہ نلگنڈہ کو نظر انداز کردیا تھا ۔ اس طرح فنڈ کی منظوری سے توقع ہے کہ عہدیداروں کی جانب سے اندرون 10 یوم ٹنڈرس طلب کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا آغاز کیا جاسکتا ہے ۔ انڈر گراؤنڈ ڈرینج کے کاموں کو مکمل ہونے کے باوجود ٹینک کی منظوری کیلئے درکار فنڈ منظور نہ ہونے پر کاموں کی تکمیل نہ ہو پائی تھی ۔ سابقہ ریاستی وزیر و نو منتخبہ رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بذریعہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق ایس ٹی پی ٹینک کیلئے 89.78 کروڑ روپئے منظور کروائے گئے ہیں تاکہ شہریان نلگنڈہ کو بہتر سہولتوں کی فراہمی اور شہر کو صاف و ستھرا بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT