Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں ایم ایل سی انتخاب کی سرگرمیاں عروج پر

نلگنڈہ میں ایم ایل سی انتخاب کی سرگرمیاں عروج پر

مرکزی و ریاستی وزراء کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے اعلی قائدین کی بڑے پیمانے پر مہم

مرکزی و ریاستی وزراء کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے اعلی قائدین کی بڑے پیمانے پر مہم
نلگنڈہ /19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قانون ساز کونسل گریجویٹ زمرے کے حلقہ ورنگل کھمم اور نلگنڈہ میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے کونسل انتخابات میں اس طرح مہم میں اعلی قائدین نے شرکت نہیں کی تھی ۔ 22 مارچ کو منعقد شدنی رائے دہی میں زیادہ سے زیادہ رائے دہندوں کو اپنے حق سے استفادہ کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کی مہم تو دوسری جانب سیاسی پارٹیوں کی جانب سے انتخابی مہم میں مرکزی وزراء اور ریاستی وزراء کے علاوہ اپوزیشن جماعت کے اعلی قائدین اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں بڑے پیمانے پر مہم چلا رہے ہیں ۔ قانون ساز کونسل کے گریجویٹ زمرے کے حلقہ میں ایک مسلم امیدوار بھی شامل ہے جو پیشہ سے وکیل ہیں جن کو تین اضلاع میں شامل گریجویٹس کی بھرپور تائید حاصل ہو رہی ہے ۔ بہوجن ومکنی پارٹی ( بی ایم پی ) کی جانب سے جناب محمد نظیر الدین کو امیدوار بنائے جانے پر کمزور و پچھڑے اور اقلیتی طبقات کے رائے دہندوں کی تائید حاصل ہونے کے علاوہ محمد نظیر الدین بھی انتخابی مہم میں تیزی پیدا کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 1932 میں بابا صاحب امبیڈکر نے ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتوں کو تحفظات فراہم کرنے کی سفارش کی تھی ۔ لیکن کانگریس و تنگ نظر قائدین نے اس کی مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ حصول تلنگانہ کی جدوجہد میں سماج کے تمام طبقات نے بھرپور حصہ لیا اور علحدہ ریاست کے قیام کے اعلان کے بعد بعض سیاسی جماعتوں نے صرف اپنے قیادت کو مستحکم کرنے اور اقتدار پر فائز ہونے کی غرض سے عوام کو گمراہ کرتے ہوئے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی ۔ جس مقصد کیلئے علحدہ ریاست کا قیام ہوا حکومت نے عوامی مقاصد کو مکمل کرنے کے بجائے اپنے خاندان اور پارٹی قائدین کیلئے فیصلہ کرتے ہوئے عوامی جذبات کو ٹھیس پہونچا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بہوجن ومکتی پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانے پر عوام کے توقعات کے مطابق خدمات انجام دیتے ہوئے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات ایس ٹی طبقہ کو 12 فیصد تحفظات فراہم کروانے کیلئے حکومت سے موثر نمائندگی کی جائے گی ۔ کروڑہا روپئے مالیتی وقف اراضیات کا تحفظ کرواتے ہوئے اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مسلمانوں کی بہبود پر خرچ کروانے کی ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔ محمد نظیر الدین ترغیب دے رہے ہیں ۔ انہوں نے تین اضلاع ورنگل کھمم اور نلگنڈہ کے گریجویٹ رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا پہلا ترجیحی ووٹ بیالٹ پیپر میں پانچ نمبر پر ووٹ دیں ۔

TOPPOPULARRECENT