Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / نلگنڈہ میں برقی پراجکٹس کیلئے چیف منسٹر کا فضائی سروے

نلگنڈہ میں برقی پراجکٹس کیلئے چیف منسٹر کا فضائی سروے

حیدرآباد 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج دریائے کرشنا کے کنارے واقع ضلع نلگنڈہ کے دامرچرلہ ویرلا پالم مٹم پلی کا فضائی سروے کیا۔ اِس موقع پر جینکو عہدیدار اُن کے ہمراہ تھے۔ اُنھوں نے ریونیو اور فاریسٹ کے تحت سرکاری اراضیات کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں تاکہ یہاں مجموعی طور پر 7500 میگاواٹ گنجائش کے حامل 2

حیدرآباد 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج دریائے کرشنا کے کنارے واقع ضلع نلگنڈہ کے دامرچرلہ ویرلا پالم مٹم پلی کا فضائی سروے کیا۔ اِس موقع پر جینکو عہدیدار اُن کے ہمراہ تھے۔ اُنھوں نے ریونیو اور فاریسٹ کے تحت سرکاری اراضیات کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں تاکہ یہاں مجموعی طور پر 7500 میگاواٹ گنجائش کے حامل 2 برقی پراجکٹس کا قیام یقینی بنایا جاسکے۔ بھونگیر کے رکن پارلیمنٹ نرسیا گوڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اِس پراجکٹ کے ذریعہ نلگنڈہ میں برقی بحران کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس پراجکٹ کے لئے 4 ہزار ایکر اراضی درکار ہے جبکہ سروے کے ذریعہ 5 ہزار ایکر اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ تھرمل پراجکٹ دو سال میں مکمل کیا جائے گا اور اِس کے لئے 55 ہزار کروڑ روپئے درکار ہوں گے۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ اِس سلسلہ میں مرکز سے بات چیت کریں گے۔ چیف منسٹر نے فضائی سروے کے بعد عہدیداروں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نرسیا گوڑ نے بتایا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ اِس سے نہ صرف معاشی ترقی ہوگی بلکہ نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔ اُنھوں نے کہاکہ ضلع نلگنڈہ میں مجوزہ برقی پراجکٹ کی تکمیل کے نتیجہ میں یہاں برقی بحران پر مکمل قابو پایا جاسکے گا اور ضلع کی ہمہ گیر ترقی یقینی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT