Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / نلگنڈہ میں بس اور کار کے درمیان تصادم ، 4 افراد ہلاک

نلگنڈہ میں بس اور کار کے درمیان تصادم ، 4 افراد ہلاک

نلگنڈہ ۔ 14سپٹمبر ۔ ( سیاست نیوز) ضلع نلگنڈہ میں آر ٹی سی بس اور کار کے درمیان ہوئے بھیانک تصادم کی وجہ سے 3 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے بموجب دیورکنڈہ ڈپو کی آر ٹی سی بس جو نلگنڈہ سے دیورکنڈہ جارہی تھی مخالف سمت سے آنے والی کار کو گورم پوڈ کے قریب ٹکر دیدی ۔ دونوں گاڑیاں آمنے سامنے رہنے کی وجہ کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ نلگنڈہ مستقر سے تعلق رکھنے والے سید لو گوڑ اپنے خاندان کے ہمراہ ضلع محبوب نگر کے ناگرکرنول جاکر واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس خوفناک حادثہ میں 65 سالہ سیدلو گوڑ ، اُن کی بیوی 60 سالہ شنکراماں اور بیٹا 35 سالہ منی راج گوڑ برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ منی راج گوڑ کی بیوی کرشنا شدید زخمی ہوگئی جس کو سرکاری دواخانہ نلگنڈہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس گوڑم پوڈ نے  مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT