Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں تلنگانہ کا جشن

نلگنڈہ میں تلنگانہ کا جشن

نلگنڈہ /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست کے قیام سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں کامیاب ہونے کے اعلان پر تلنگانہ حامیوں اور تلنگانہ حامی تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ضلع بھر میں سڑکوں پر بڑے پیمانے پر خوشیاں مناتے ہوئے رقص کرتے ہوئے آتشبازی کا مظاہرہ کر رہے تھے ۔ ضلع مستقر کے کلاک ٹاور سنٹر ( تلنگانہ چوک ) پر واقع یادگار تلنگ

نلگنڈہ /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست کے قیام سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں کامیاب ہونے کے اعلان پر تلنگانہ حامیوں اور تلنگانہ حامی تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ضلع بھر میں سڑکوں پر بڑے پیمانے پر خوشیاں مناتے ہوئے رقص کرتے ہوئے آتشبازی کا مظاہرہ کر رہے تھے ۔ ضلع مستقر کے کلاک ٹاور سنٹر ( تلنگانہ چوک ) پر واقع یادگار تلنگانہ شہیداں پر پہونچکر خراج پیش کرتے ہوئے گلال پھینکنے اور رقص کرتے ہوئے آتشبازی کر رہے تھے ۔ تلنگانہ حامیوں نے صدر کل ہند سونیا گاندھی اور بی جے پی قائدین کی تائید میں نعرے بازی کر رہے تھے ۔ کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے بل کی کامیابی پر سابقہ صدرنشین بلدیہ پی وینکٹ نارائنا گوڑ کی قیادت میں کامیابی کی ریالی کے ذریعہ تلنگانہ چوک پہونچے ۔ بی جے پی قائدین مسرز شینکھما چاری ، وی چندر شیکھر کے علاوہ سینکڑوں حامیوں کے ساتھ سڑکوں پر رقص کر رہے تھے ۔ ٹی آر ایس وی کے طلباء نے بھی زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے خوشیاں مناتے ہوئے ریالی نکالی ۔ ٹی آر ایس اور تلگودیشم پارٹی کے قائدین نے بھی علحدہ ریاست کے قیام کی بل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جشن منایا اور بڑے پیمانے پر آتشبازی کی ۔

جے اے سی قائدین وینکٹیشورلو امریندر ریڈی ، وینو و دیگر نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بیانڈ باجوں کے ساتھ یہاں رقص کرتے ہوئے اپنی خوشیوں کا اظہار کرتے ہوئے علحدہ ریاست کی جدوجہد کے دوران اپنی جان کی قربانی دینے والے سریکانت چاری کے مجسمہ پر پہونچکر خراج پیش کیا ۔ ضلع بھر میں سی جی ایم پارٹی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ریالیوں کا اہتمام کیا ۔ ضلع پریشد اے پی ٹرانسکو و دیگر محکموں کے ملازمین نے بھی اپنے دفاتر سے ریالیوں کے ذریعہ تلنگانہ پہونچکر سریکانت چاری کے مجسمہ کی گلپوشی کی ۔ تلنگانہ حامیوں نے نلگنڈہ ٹاون میں موٹر سائیکل ریالیوں کے ذریعہ نعرے بازی کرتے ہوئے گھوم کر خوشی کا اظہار کر رہے تھے ۔ کلاک ٹاور سنٹر پر دیکھتے ہی دیکھتے انسانی سروں کا سمندر دکھائی دینے لگا ۔ رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹر کے وینکٹ ریڈی نے نمائندہ سے فون پر یو پی اے صدرنشین شریمتی سونیا گاندھی سے پارلیمنٹ میں بل کو کامیاب بنانے پر اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے علحدہ ریاست کا قیام ہزاروں قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا ۔ انہوں نے عوام کو مبارکباد دی ۔
٭ ٭ ٭

TOPPOPULARRECENT