Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں تلگودیشم شدید بحران سے دو چار

نلگنڈہ میں تلگودیشم شدید بحران سے دو چار

بھوپال ریڈی کا بھی پارٹی چھوڑنے کا قوی امکان

نلگنڈہ ۔ 29 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگودیشم ورکنگ صدر ریونت ریڈی کا پارٹی سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد متحدہ ضلع نلگنڈہ میں بھی تلگودیشم پارٹی شدید بحران سے دوچار ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے ۔ ضلع نلگنڈہ کے اہم تلگودیشم قائد و حلقہ اسمبلی انچارج مسٹر کے بھوپال ریڈی نے بھی وجئے واڑہ میں تلگودیشم سربراہ سے ملاقات کے بعد صحافی بیان میں تنقید پر ریاستی پارٹی کی جانب سے آج وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی جس پر آج ضلع کے مقبول تلگودیشم قائد بھوپال ریڈی نے پارٹی کیڈر اور حامیوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں ریونت ریڈی کے سابق کسی دوسری پارٹی میں اہم عہدہ حاصل ہونے پر تبدیلی پر غور کیاگیا ۔ اسطرح مسٹر کے بھوپال ریڈی نے بھی اپنا راستہ ہموار کرلیا ہے ۔ اور توقع ہیکہ وہ کل حیدرآباد میں رکن اسمبلی کوڑنگل مسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ ملکر اپنے آئندہ کا سیاسی فیصلہ کریں گے ۔ اس طرح ضلع سوریا پیٹ کے ضلع صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر پٹیل رمیش ریڈی جو مسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ تعلیم حاصل کی اور ان کے دست راست مانے جاتے ہیں نے بھی پارٹی سے علحدگی اختیار کرنے کی قوی امکانات ہے واضح رہے کہ حلقہ اسمبلی نلگنڈہ سے تلگو دیشم قائد منسٹر کے بھوپال ریڈی نے اپنے حریف امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ دیا اور زائد از 7 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی تھی ۔ مسٹر بھوپال ریڈی ضلع میں طاقتور قائد کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی ’ اپنے تمام حامیوں کے ساتھ تلگودیشم سے علحدہ ہونے کی وجہ سے ضلع میں تلگودیشم پارٹی کا وجود نہ کے برابر ہوسکتا ہے ۔ سوریا پیٹ ضلع کے صد ر تلگودیشم پارٹی بھی یہ ہی راستہ اپنانے پر ضلع سوریاپیٹ میں تلگودیشم پارٹی کو زبردست نقصان ہوگا ۔ ان قائدین کی تلگودیشم سے علحدگی اختیار کرنے پر عوام میں تلگودیشم پارٹی کو ہونے والے نقصان پر مباحثہ ہو رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT