Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں خوفناک سڑک حادثہ دوافراد ہلاک

نلگنڈہ میں خوفناک سڑک حادثہ دوافراد ہلاک

نلگنڈہ۔/14اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میں واقع قومی شاہراہ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 2موٹر سیکل سوار افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد کے شیخ پیٹ سے تعلق رکھنے والے دو افراد موٹر سیکل پر چٹیال منڈل کے موضع گنڈرام پلی سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے پیچھے سے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں موٹر سیکل پو سوار ماموں ، بھانجہ وینکٹیشور راؤ، ناگا بھوشنم برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع پر چوٹ اپل پولیس نے جائے حادثہ پہنچ کر نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم ایریا دواخانہ اپل منتقل کردیا۔ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کانگریس کی پدیاترا کی کامیابی پر
عوام سے اظہار تشکر
نظام آباد:14؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ضلع کانگریس  طاہر بن حمدان ، اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر سمیر احمد، کانگریس قائد مہی پال ریڈی نے ضلع کانگریس آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کی جانب سے پرانہیتا چیوڑلہ پراجیکٹ کی عاجلانہ تکمیل کا مطالبہ کرتے ہوئے پدیاترا کی کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے پدیاترا میں شرکت کرنے والے ارکان اسمبلی اپوزیشن لیڈر، سابق وزراء، سابق ارکان پارلیمنٹ و دیگر سے اظہار تشکر کیا انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں شروع کئے گئے پرانہیتاچیوڑلہ اسکیم میں ڈیزائن کی تبدیلی کے نام پر روک دینا سراسر غلط ہے۔کانگریس ضلع کے کسانوں کو آبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اس اسکیم کا آغاز کیا تھا ۔ پہلے مرحلہ کی پدیاترا کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلہ کی پدیاترا کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ دوسرے مرحلہ کی پدیاترا نظام آباد منڈل کے نیالکل سے منچپہ تک کی جائے گی اور منچپہ کے تالاب پر جلسہ منعقد کیا جائیگا۔ دسہرہ کے بعد پدیاترا کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT