Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں سیول سرویسز کی مفت کوچنگ کیلئے اسکریننگ ٹسٹ

نلگنڈہ میں سیول سرویسز کی مفت کوچنگ کیلئے اسکریننگ ٹسٹ

نلگنڈہ 4 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے ادارہ محکمہ تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات (CEDM) نظام کالج کی جانب سے سیول سرویسس کی مفت کوچنگ کے لئے اسکریننگ ٹسٹ کا 20 مارچ بروز اتوار بمقام گورنمنٹ جونیر کالج گرلز میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ یہ بات کوآرڈی نیٹر جناب سید اویس قادری نے اپنے بیان میں بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ امتحان انگریزی میں ہوگا۔ تمام زبانوں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اس امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اسکریننگ ٹسٹ میں کامیاب طلبہ کو حیدرآباد میں حکومت کی جانب سے مفت کوچنگ دی جائے گی۔ وضح رہے کہ سال گزشتہ ضلع سے تین طلبہ کو کوچنگ کیلئے انتخاب عمل میں آیا۔ خواہشمند ایس ایس سی اور کوئی بھی ڈگری کامیاب سرٹیفکٹ کی زیراکس اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ سنٹر انچارج محترمہ عائشہ فرحانہ لکچرر سے درخواستیں حاصل کرسکتے ہیں۔ اوقات کار 12 بجے تا 2 بجے دن اور 18 مارچ سے قبل حاصل کریں۔

TOPPOPULARRECENT