Tuesday , December 11 2018

نلگنڈہ میں عادی سارق گرفتار

نلگنڈہ ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نلگنڈہ پولیس نے مقفل مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے سرقہ کرنے والا عادی سارق آج اس وقت حراست میں لے لیا جب کہ وہ مسروقہ مال فروخت کرنے کوشش کررہا تھا اور اس کے قبضہ سے زائد از 4.75 لاکھ روپئے مالیتی سونا اور چاندی کے زیورات کو برآمد کرلیا ۔ یہ بات سی سی ایس ڈی ایس پی شریمتی وی سنیتا موہن نے کرائم برانچ اسٹی

نلگنڈہ ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نلگنڈہ پولیس نے مقفل مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے سرقہ کرنے والا عادی سارق آج اس وقت حراست میں لے لیا جب کہ وہ مسروقہ مال فروخت کرنے کوشش کررہا تھا اور اس کے قبضہ سے زائد از 4.75 لاکھ روپئے مالیتی سونا اور چاندی کے زیورات کو برآمد کرلیا ۔ یہ بات سی سی ایس ڈی ایس پی شریمتی وی سنیتا موہن نے کرائم برانچ اسٹیشن میں صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے مزید تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ مریال گوڑہ مستقر سے تعلق رکھنے والا عادی سارق شیوا شنکر عرف شنکر عرف چیاکوڈ 21 سالہ آج صبح ہالیہ منڈل مستقر پر سونے چاندی کے زیورات کو فروخت کرنے کی باوثوق اطلاع پر پہونچ کر گرفتار کرلیا ۔ اس کے قبضے سے ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود ہوئی 8 سارقوں کی وارداتوں میں مسروقہ 16 تولے سونے اور 40 تولے نقری زیورات جس کی مالیت زائد از 4.75 لاکھ کو ضبط کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سارق ضلع نلگنڈہ کے مریال گوڑہ مستقر کے سندر نگر کا متوطن ہے شراب کی عادت اور غلط دوستوں کی وجہ سے عیش و عشرت کے لیے سرقہ کی وارداتوں کا عادی ہے اس کو سال 2010 میں 6 مرتبہ مختلف اسٹیشنوں کے حدود میں ہوئی 18 وارداتوں میں ملوث رہنے پر جیل کی سزا ہوئی تھی ۔ 2014 نومبر کے تیسرے ہفتہ میں جیل سے رہائی کے بعد وہ اپنی عادت سے مجبور ہو کر دوبارہ مقفل مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے قفل شکنی کرتے ہوئے سرقہ کی وارداتوں کا آغاز کردیا ۔ نلگنڈہ I ٹاون حدود میں تین حضور نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں2 ، نیرڈ چرلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک بہ نیررام پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک اور ہالیہ میں ایک سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع مہتمم پولیس ڈاکٹر ٹی پربھاکر راؤ کی ہدایت پر سی سی ایس پولیس شریمتی سنیتا موہن کی قیادت میں انسپکٹر جے وینکٹیشورلو ، سب انسپکٹرس سید سبحان ، محمد سردار ، سید حمید ہیڈ کانسٹبلس کے ارجن ریڈی ، وی وینکٹیشورلو ، جی رویندر ریڈی ، کانسٹبلس ڈی سریدھر ریڈی ، سرینواس ریڈی کے علاوہ محمد سرفراز خاں و دیگر کے تعاون سے عادی سارق کو گرفتار کر کے ہالیہ پولیس کی تحویل میں دیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT