Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں عازمین حج کی رہنمائی

نلگنڈہ میں عازمین حج کی رہنمائی

نلگنڈہ ۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سکریٹری حج کمیٹی جناب محمد افضل الدین کے بموجب حج 2016 ء کیلئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ8 فبروری 2016 ء تک تھی ۔ چند عازمین حجاج کے پاسپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی حیدرآباد نے فارم داخل کرنے کی تاریخ کو 15 فبروری 2016 تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ ضلع نلگنڈہ کے خواہشمند عازمین حج سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس موقع کو غنیمت جان کر فارم داخل کرسکتے ہیں ۔فارم داخل کرنے کیلئے دفتر حج کمیٹی ، حج ہاؤز انصاری کالونی ، عقب گرین لینڈ ہاسپٹل میں صبح 11 تا 1.30 بجے اور مابقی اوقات میں محمد افضل الدین سکریٹری حج کمیٹی سے فون نمبر 9440970301 پر رہبری حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT