Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں نماز تراویح

نلگنڈہ میں نماز تراویح

نلگنڈہ ۔ 10 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر جمعیۃ الحفاظ نلگنڈہ مولانا خواجہ ضیا الدین مظاہری نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعیۃ الحفاظ نلگنڈہ کی جانب سے تینوں عشروں میں تین سہ شبینوں کا نظم کیا گیا الحمد اللہ پہلے عشرہ کا شبینہ یکم رمضان المبارک تا چھ رمضان المبارک مکمل ہوچکا ہے اب دوسرے عشرہ میں 11

نلگنڈہ ۔ 10 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر جمعیۃ الحفاظ نلگنڈہ مولانا خواجہ ضیا الدین مظاہری نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعیۃ الحفاظ نلگنڈہ کی جانب سے تینوں عشروں میں تین سہ شبینوں کا نظم کیا گیا الحمد اللہ پہلے عشرہ کا شبینہ یکم رمضان المبارک تا چھ رمضان المبارک مکمل ہوچکا ہے اب دوسرے عشرہ میں 11 رمضان المبارک سے مسجد شاہ لطیف اللہ رحمت نگر مریال گوڑہ روڈ ، دوسرے شبی شبینہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے ۔ 11 رمضان المبارک ایک تا پانچ پارہ حافظ غلام احمد ، حافظ خواجہ سمیع الدین ، حافظ زبیر الدین ، 12 رمضان المبارک چھ تا دس پارہ حافظ شیخ نوید ، حافظ عبدالحمید 13رمضان المبارک گیارہ تا پندرہ پارہ حافظ محمد ضمیر ، حافظ عزیز اللہ خمیس ، 14 رمضان المبارک سولہ تا بیس پارہ حافظ عبدالقیوم ، حافظ مولانا فیاض رشیدی 15 رمضان المبارک اکیس تا پچیس پارہ حافظ اسرار احمد ، حافظ الطاف 16 رمضان المبارک چھبیس تا تیس پارہ حافظ مولانا عابد خان ، حافظ مولانا عابد انجم رشادی نماز تراویح میں روزانہ پانچ پارہ سنائے جائیں گے ۔ نماز عشاء انشاء اللہ ٹھیک 8-45 بجے ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT